فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سب سے بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے جب ایکواڈور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط حریف جرمنی کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ اس فتح نے اسکاٹ لینڈ کو اگلے مرحلے تک جانے کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا ہے۔ نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ کا آغاز جرمنی نے جارحانہ انداز میں کیا تاہم وہ اسے اچھے طریقے سے ختم نہ کرسکے۔ میچ کے صرف دوسرے ہی منٹ میں لیروئے سانے نے فلورین ورٹز کے عمدہ پاس پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ سات منٹ بعد نیلسن انگولو نے زبردست شاٹ کے ذریعے اسکور برابر کر دیا اور دوسرے ہاف میں ایکواڈور نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ میچ کے 77 ویں منٹ میں گونزالو پلاٹا نے کارنر پر جرمن گول کیپر مینوئل نوئر سے پہلے گیند تک پہنچ کر فیصلہ کن گول داغ دیا جس کے بعد ایکواڈور کے شائقین خوشی سے جھوم اٹھے۔ اس فتح کے ساتھ ایکواڈور نے نہ صرف ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی بلکہ اب اگلے راؤنڈ میں انگلینڈ سے ممکنہ مقابلے کی راہ بھی ہموار ہو گئی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا اپ سیٹ، جرمنی کو ایکواڈور کے ہاتھوں شکست
19
(سی بی این سپورٹس)
