Home پاکستانقلعہ عبداللہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق، باپ اور بیٹی زخمی

قلعہ عبداللہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق، باپ اور بیٹی زخمی

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)تفسیلات کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی سے ہے، کاروباری معاملات کے سلسلے میں 2 روز قبل تحصیل گلستان آئے تھے،پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگی میں پیش آیا جہاں گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جب کہ باپ اور بیٹی زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی سے ہے، کاروباری معاملات کے سلسلے میں 2 روز قبل تحصیل گلستان آئے تھے اور گاڑی نہ رکنے پر ایک قبائلی گروہ نے فائرنگ کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیگی کا علاقہ قبائلی دشمنیوں کے باعث عام افراد کی نقل وحرکت کیلئے نوگو ایریا ہے۔