Home پاکستان18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کہاں کا انصاف ہے، نوشہرہ کے عوام کا شدید احتجاج

18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کہاں کا انصاف ہے، نوشہرہ کے عوام کا شدید احتجاج

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)ضلع نوشہرہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان، سڑکوں پر نکل آئے، جھانگیرہ کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کہاں کا انصاف ہے، یہ ظلم کی انتہا ہے۔مظاہرین نے کہا ہے کہ جھانگیرہ ٹاؤن پر 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے، اس شدید گرمی میں رات بھر مسلسل تین تین گھنٹے بجلی بند ہونا معمول بن گیا ہے۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں اور مساجد میں پانی تک ناپید ہو چکا ہے، اس کے باوجود جھانگیرہ کے علاقے میں 18 گھنٹے کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ اور فورس لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا حرام ہوگیا ہے، بجلی نہ ہونے سے کاروبار ٹھپ کر رہ گیا۔علاقہ مکینوں نے دھمکی دی ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی فوری کی جائے، ایسا نہیں کیا گیا تو بڑے احتجاج پر مجبور ہوجائنگے۔