پشاور: (سی بی این پاکستان) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے، جبکہ حساس علاقوں میں راستوں کی بندش کے باعث طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ کنٹرولر امتحانات کے مطابق یو ایس ٹی اور کالجوں میں پرچے معمول کے مطابق ہوں گے، تاہم کل ملتوی کیے گئے پرچے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دوسری جانب پشاور میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے، حکام کے مطابق پشاور میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں اور محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ کرک میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری سکول آج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ مردان اور صوابی میں ڈپٹی کمشنرز کے احکامات کی روشنی میں تعلیمی ادارے بند ہیں، مقامی سطح پر انتظامیہ حالات کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس پر عمل کیا جائے گا۔ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس بھی آج سے بحال کر دی جائے گی۔
پشاور: تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے، مردان اور صوابی میں بند
3
