پشاور کی احتساب عدالت کی اپر کوہستان سکینڈل میں اہم کارروائی، مبینہ طور پر ملوث موبائل شاپ کے مالک نعمان افضل 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیاِعدالتی حکم نامے کے مطابق ملزم نعمان افضل ایبٹ آباد کا رہائشی ہے، ایک نجی موبائل شاپ کا مالک ہے اور اسے نیب حکام نے عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کے مطابق فیصل بینک ایبٹ آباد کے اکاؤنٹ میں 150 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، ملزم کو سکینڈل کے مرکزی کردار قیصر اقبال کا مبینہ سہولت کار قرار دیا جا رہا ہے،عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم کو متعدد بار کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے، تاہم پیش نہ ہونے پر 18 اکتوبر 2025 کو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، اور بعدازاں اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا،سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر مانک شاہ پیش ہوئے، جبکہ تفتیشی افسر بھی عدالت میں موجود تھے، اس دوران نیب نے مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور اسے نیب کے حوالے کر دیا،یہ کیس مبینہ طور پر بڑے مالی سکینڈل، بینامی ٹرانزیکشنز اور منی لانڈرنگ کے خدشات سے جڑا ہوا ہے، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کوہستان سکینڈل: ملزم نعمان افضل 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
19
