Home پاکستانایبٹ آباد: اسامہ قتل کیس کا معمہ حل، مرکزی ملزم گرفتار

ایبٹ آباد: اسامہ قتل کیس کا معمہ حل، مرکزی ملزم گرفتار

by adnan Shahid

(سی بی این پا کستا ن) ضلع ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی کامیاب، اسامہ قتل کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے جدید تحقیقات سے مرکزی ملزم گرفتار کر لیا،واقعات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ نواں شہر کی حدود میں ککمنگ ڈوگا کے مقام پر قتل ہونے والے بائیکیا رائیڈر اُسامہ قتل کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس کے مطابق اس کیس کی تفتیش میں سائنسی اور ٹیکنیکل شواہد کا استعمال کیا گیا، اور اس دوران جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کئے گئے، مقتول کے موبائل فون کی ٹیکنیکل ٹریسنگ اور جدید سائنسی طریقہ کار کو استعمال کیا گیا،تحقیقات کے دوران مقتول کا فروخت شدہ موبائل فون ٹریس کیا گیا، جس نے کیس میں اہم پیش رفت فراہم کی،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کامل عرف کامی ولد جاوید، سکنہ پتھر گلی کو گرفتار کر لیا،

تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مالی مشکلات کا شکار تھا، پیسوں کی شدید ضرورت کے باعث منصوبہ بنایا اور اس نے 3000 روپے میں ککمنگ جانے کے لیے رائیڈ بک کی،ملزم نے بتایا کہ ککمنگ ڈوگا کے مقام پر پہنچ کر اس نے پستول سے فائرنگ کر کے بائیکیا رائیڈر اُسامہ کو قتل کیا، اور بعد ازاں مقتول کا موبائل فون فروخت کر دیا،واضع رہے کہ 15 جون کو مقتول کے بہنوئی زبیر ولد جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کرتے ہوئے بالآخر ملزم کو گرفتار کر لیا،