ڈی آئی خان: (سی بی این پاکستان) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ نے ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کے تحت جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور سڑکوں پر خیمے لگانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 13 اکتوبر سے 11 نومبر تک جاری رہے گا، پابندیوں کا مقصد ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی
1
previous post
