لاڑکانہ (سی بی این پاکستان) لاڑکانہ رائس کینال میں نہاتے ہوئے 3 لڑکے ڈوب گئے، 2 بچوں کو بچالیا گیا، ایک بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے عمرانی پل کے قریب رائس کینال میں نہاتے ہوئے ممتاز کالونی کے رہائشی 3 بچے ڈوب گئے،لڑکوں کی چیخ و پکار سن کر علاقہ مکین موقع پر پہنچے اور دو لڑکوں کو رائس کینال سے نکال کر بچا لیا، ایک بچے کا سراغ نہ ملنے پر علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کو اطلاع دی،ریسکیو 1122 ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرکے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت ممتاز کالونی کے رہائشی 9 سالہ حسنین احمد وگن کے طور پر ہوئی،ورثاء کا کہناتھا کہ ہمارے لڑکا محلے کے دیگر لڑکوں کے ہمراہ رائس کینال میں نہانے کے لیے گیا تھا، جہاں وہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
لاڑکانہ,نہر میں نہاتے ہوئے 3 لڑکے ڈوب گئے، 2 کو بچالیا گیا، ایک جاں بحق
1
