(سی بی این سپورٹس)پاکستان کے تجربہ کار اوپنر فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔36 سالہ فخر زمان مردوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکن فاسٹ بولر بنورا فرنینڈو کو ڈیپ مڈ وکٹ کے اوپر چھکا لگا کر حاصل کیا تاہم ان کی یہ کامیابی ٹیم کو فتح دلانے میں مددگار ثابت نہ ہو سکی۔ فخر زمان اس میچ سے قبل 99 چھکے لگا چکے تھے اور انہیں تاریخی سنگ میل تک پہنچنے کے لیے صرف ایک چھکے کی ضرورت تھی۔تاہم ان کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور وہ 12 رنز بناکر ایشان ملنگا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔دوسری جانب کوشال مینڈس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
فخر زمان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
2
previous post
