Home پاکستانکوئٹہ: ایمبولینس سے 60 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

کوئٹہ: ایمبولینس سے 60 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

by adnan Shahid

کوئٹہ:(سی بی این پاکستان)اے این ایف نے کوئٹہ کے علاقے سونا خان چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات مستونگ سے کوئٹہ اسمگل کی جا رہی تھیں۔گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اے این ایف کے مطابق ایمبولینس کو منشیات اسمگلنگ جیسے مجرمانہ فعل کے لیے استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جس سے ہنگامی حالات میں ایمبولینس کے درست استعمال پر بھی شکوک پیدا ہوتے ہیں۔اس سے قبل اے این ایف نے سندھ کے علاقے شکارپور میں کارروائی کے دوران بلوچستان سے سندھ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی تھیں۔اے این ایف کے مطابق حالیہ کارروائی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ادارے کے عزم کی عکاس ہے۔