21
ڈی آئی خان:(سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثہ پہاڑپور باب شاہ عیسی کے مقام پر رونما ہوا، جس میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی، جبکہ اس افسوس ناک واقعہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ یہ حادثہ موٹر سائیکل سوار کی ون ویلنگ کے باعث پیش آیا۔
