Home پاکستانبنوں میں دو نعشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

بنوں میں دو نعشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

by adnan Shahid

بنوں:(سی بی این پاکستان) ضلع بنوں میں نعشیں ملنے کا سلسلہ جاری، پولیس نے مزید دو نعشیں برآمد کر لیں، اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پائلے پل کرک پائندہ خیل کے مقام پر دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ نعشوں کی اطلاع ملنے پر تھانہ غوریوالہ پولیس فوری حرکت میں آئی اور موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں،