1
ڈسکہ: (سی بی این پاکستان) پسرور روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے سڑک پر چلنے والی 45 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں، جبکہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ریاض بی بی پسرور روڈ پر جا رہی تھیں کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں، خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، سٹی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے کار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
