پشاور:(سی بی این پاکستان)پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 27ستمبر کو پشاور میں لانگ مارچ کے لیے لے جائی جانے والی مبینہ طور پر غلیلوں سے بھری ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑی میں موجود احتجاجی سامان کو قبضے میں لے لیا، جبکہ کارروائی کے دوران ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی اور گرفتار ڈرائیور کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کے دوران ماضی میں بھی مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور امن و امان سے متعلق واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں، تاہم زیرِ نظر واقعے میں غلیلوں کے استعمال یا ان کے مقصد سے متعلق حتمی تفصیلات پولیس کی جانب سے سامنے آنا باقی ہیں۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پشاور میں غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی، ڈرائیور گرفتار
12
