Home پاکستانپشاور میں موبائل سگنلز اچانک غائب، شہریوں کو مشکلات

پشاور میں موبائل سگنلز اچانک غائب، شہریوں کو مشکلات

by adnan Shahid

پشاور:(سی بی این پاکستان)شہر کے مرکزی اور نواحی علاقوں میں موبائل سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو رابطے اور روزمرہ امور میں مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کے مطابق جیز، یوفون، ٹیلی نار سمیت مختلف موبائل کمپنیوں کے سگنلز کئی علاقوں میں اچانک متاثر یا غائب ہوگئے، جس کے باعث موبائل کالز اور دیگر مواصلاتی سہولیات میں خلل پیدا ہوا۔موبائل سروس کی جزوی بندش کے باعث شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطے، کاروباری معاملات اور دیگر روزمرہ سرگرمیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل سروس متاثر ہونے کی وجوہات واضح کی جائیں اور مواصلاتی سہولیات کو جلد بحال کیا جائے۔دوسری جانب ضلع خیبر میں پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا جاری ہے، تاہم پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس متاثر ہونے کی وجوہات کے حوالے سے فوری طور پر کسی سرکاری ادارے یا متعلقہ موبائل کمپنی کی جانب سے باضابطہ مقف سامنے نہیں آیا۔