پشاور:(سی بی این پاکستان)پشاور کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا نومولود بچہ پولیس نے پبی کے علاقے سے بحفاظت برآمد کر لیا، جبکہ مبینہ طور پر بچے کو لے جانے والی خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تعلق رکھنے والے حشمت خان کا نومولود بچہ گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ سے مبینہ طور پر ایک خاتون اٹھا کر لے گئی تھی۔بچے کے غائب ہونے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی، جبکہ واقعے نے ہسپتال کے سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھا دیے۔ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن خان رازق شہید نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نومولود کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کی اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس کارروائی کے دوران مبینہ طور پر بچے کو پبی کے علاقے سے بحفاظت برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچے کو مبینہ طور پر ہسپتال سے لے جانے والی خاتون کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔واقعے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ سمیت داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ نومولود کو مبینہ طور پر ہسپتال سے باہر لے جانے میں ملزمہ کیسے کامیاب ہوئی۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے اغوا نومولود بچہ پبی سے بازیاب،خاتون گرفتار
7
previous post
