Home پاکستانپشاور میں بارش سے موسم خوشگوار، دوبارہ بڑھتی گرمی دم توڑ گئی

پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار، دوبارہ بڑھتی گرمی دم توڑ گئی

by adnan Shahid

پشاور:(سی بی این پاکستان)صوبائی دارالحکومت پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جس سے ایک بار پھر سے دوبارہ بڑھتی گرمی دم توڑ گئی، نوشہرہ میں بھی بارش نے رنگ بدل دیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے پیشگوئی کی گئی تھی کہ 7اکتوبر تک تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، اور اسی وجہ سے موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ نوشہرہ اور صوابی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ضلع نوشہرہ اور گردونواع میں شدید آندھی اور طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری نے ماحول یکسر بدل کر رکھ دیا، آسمان پر کالے بادل اور دن میں رات کے آثار نے شہریوں کے چہروں پر مسرت کی لہر دوڑا دی،پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے، جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، ضلعی انتظامیہ کو دریاوں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔