Home پاکستانضلع خیبر میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، رواں سال خیبرپختونخوا میں تعداد 5ہوگئی

ضلع خیبر میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، رواں سال خیبرپختونخوا میں تعداد 5ہوگئی

by adnan Shahid

پشاور:(سی بی این پاکستان)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 5جبکہ ملک بھر میں مجموعی تعداد 6ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے یونین کونسل غنڈئی میں 7سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم انسداد پولیو ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ضلع خیبر میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق کی ہے۔رواں سال خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں پولیو کیس ہے، اس سے قبل ضلع بنوں سے 3 جبکہ شمالی وزیرستان سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔رواں سال اب تک ملک بھر میں پولیو کے مجموعی طور پر 6کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، جن میں خیبرپختونخوا کے 5 اور سندھ کا ایک کیس شامل ہے۔