Home پاکستانپشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی، 7 افراد گرفتار

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی، 7 افراد گرفتار

by adnan Shahid

پشاور(سی بی این پاکستان) صوبائی دارالحکومت پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل آئی سی یو میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید معلومات اور تحقیقات کیلئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ہسپتال ترجمان کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج 14 سالہ مریض کے تیمارداروں اور دیگر افراد پر ہنگامہ آرائی اور طبی عملے سے مبینہ بدسلوکی کا الزام ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران میڈیکل آئی سی یو میں نرسنگ ڈیسک، حفاظتی شیشوں اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا گیا۔سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ہسپتال ترجمان کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ نامزد تمام 7 ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے سے متعلق 14 سالہ مریض عباس کو نیورولوجی وارڈ سے میڈیکل آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔ہسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے واقعے کے باوجود میڈیکل آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں کو طبی سہولیات معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ واقعے میں سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان اور مبینہ بدسلوکی سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہے۔