(سی بی این پاکستان)پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد منشیات تعاون کے تحت بڑی کارروائی میں اربوں روپے کی 463 کلوگرام کرسٹل میتھ پکڑی گئی۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق 30 اگست کو افغانستان سے منسلک منشیات نیٹ ورک کے خلاف پاکستانی اے این ایف اور امریکی ڈی ای اے نے مشترکہ کارروائی کی، مشتبہ کنٹینرز پاکستان سیکولمبو روانہ کیے جانے تھے۔ امریکی سفارت خانیکے مطابق پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کارروائی میں 463کلوگرام کرسٹل میتھ پکڑی گئی جس کی مالیت تقریباً 2کروڑ 10 لاکھ ڈالر (5 ارب 82 کروڑ 15 لاکھ 4 ہزار روپے) ہے۔ امریکی سفارت خانیکا کہنا ہیکہ امریکا، پاکستان اور سری لنکا کے اداروں نے بھی کارروائی میں تعاون کیا،کارروائی کے دوران متعدد مشتبہ افرادگرفتار کیے گئے۔امریکی سفارت خانیکا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی انسداد منشیات فورس کی تربیت میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستان اور امریکاکی مشترکہ کارروائی، اربوں روپیکی 463کلوگرام کرسٹل میتھ پکڑی گئی
20
