Home پاکستانوزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام کروادیا

وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام کروادیا

by adnan Shahid

اسلام آباد: (سی بی این پاکستان) وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے لیے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت شہری اب گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکیں گے اور تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر انہیں ای سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔نئے نظام کے تحت شہریوں کو دستاویزات کی تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کے دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی، درخواست موصول ہونے کے بعد دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کی جائے گی، جس کے بعد درخواست گزار کو آگاہ کیا جائے گا۔دستاویزات کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو آن لائن فیس جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، فیس کی ادائیگی کے بعد ای سرٹیفکیٹ درخواست گزار کو ای میل کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کے اس اقدام سے شہریوں کے وقت اور محنت کی بچت ہوگی، جبکہ دستاویزات کی تصدیق کا عمل بھی مزید تیز اور آسان بنانے میں مدد ملے گی، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شہریوں کو قطاروں اور طویل انتظار سے بھی نجات ملنے کی توقع ہے۔وزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا اقدام سرکاری خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، شفافیت بڑھانے اور شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔