1
میانوالی: (سی بی این پاکستان) میانوالی کالاباغ روڈ پر پل دس ہزار کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر ہوگئی۔حادثہ میں ایک شخص جاں بحق دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق شخص کی شناخت عطاء اللہ گلن خیل کے نام سے ہوئی، زخمیوں کا تعلق مقامی علاقہ توحید آباد سے بتایا جاتا ہے۔حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
