11
لا ہور:(سی بی این پاکستان)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا دوسرا مرکزی ملزم بھی پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو چشتیاں سے حراست میں لیا گیا، ڈیفنس انویسٹی گیشن پولیس ملزم کو لے کر لاہور پہنچ گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے ایک مرکزی ملزم کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ غیرملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
