Home پاکستانباجوڑ، گرلز ڈگری کالج میں مبینہ ہراسگی، ڈی پی او کا نوٹس، ملزم گرفتار

باجوڑ، گرلز ڈگری کالج میں مبینہ ہراسگی، ڈی پی او کا نوٹس، ملزم گرفتار

by adnan Shahid

باجوڑ:(سی بی این پاکستان ضلع باجوڑ کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خار میں مبینہ ہراسگی کے معاملے پر ڈی پی او باجوڑ خان زیب مہمند نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔پولیس کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ہراسگی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، حکام کے مطابق معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ڈی پی او باجوڑ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کی جائیں اور قانون کے مطابق تمام ضروری کارروائی مکمل کی جائے، پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ باجوڑ کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خار میں مبینہ ہراسگی کے معاملے پر ڈی پی او باجوڑ خان زیب مہمند نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔