Home بین الاقوامیفیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطے، علاقائی صورتحال پر غور

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطے، علاقائی صورتحال پر غور

by adnan Shahid

تہران: (سی بی این پاکستان) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رابطہ کیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ بیجنگ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ کیا، ٹیلی فون پر بات چیت میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔