راولپنڈی(سی بی این پاکستان)راولپنڈی میں این سی سی آئی اے نے آن لائن ویزا فراڈ گینگ گرفتار کر لیا، جعلی ویزوں کے ذریعے شہریوں کو کینیڈا، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک بھیجنے کا جھانسہ دیا جاتا تھا۔ راولپنڈی میں چھ کال سینٹرز کے خلاف کارروائی میں ایک سو بیس ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے آٹھ سو موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گروہ شہریوں کو کینیڈا، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے ویزوں کی پیشکش کرکے جعلی دستاویزات فراہم کرتا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نثار احمد خان کے مطابق متاثرین کی تعداد سیکڑوں میں ہونے کا امکان ہے، جبکہ قبضے میں لیے گئے چھ موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا فرانزک شروع کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں کام کرنے والے کال سینٹرز کی مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق جرائم میں ملوث چھ کال سینٹرز کے خلاف کارروائی میں ایک سو بیس ملزمان گرفتار اور آٹھ سو موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محسن کے مطابق کال سینٹرز رومانوی فراڈ اور سرمایہ کاری کے اسکینڈلز میں بھی ملوث تھے۔ نثار احمد خان نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنا ذاتی ڈیٹا آن لائن کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ حکام کے مطابق شہری مدد کے لیے این سی سی آئی اے کی ہیلپ لائن سترہ ننانوے پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
راولپنڈی میں این سی سی آئی اے نے آن لائن ویزا فراڈ گینگ گرفتار کر لیا
2
