Home پاکستانخیبرپختونخوا میں پہلی بار جامع معاشی سروے کا آغاز، غربت اور روزگار کا جائزہ

خیبرپختونخوا میں پہلی بار جامع معاشی سروے کا آغاز، غربت اور روزگار کا جائزہ

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)خیبرپختونخوا حکومت نے حقیقی معاشی صورتحال جانچنے کیلئے پہلی بار جامع معاشی سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز کل سے کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سروے میں صوبے کے اہم معاشی شعبوں جیسے زراعت، صنعت، خدمات، روزگار، غربت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا تاکہ صوبے کی معاشی صورتحال کی درست اور حقیقی تصویر سامنے آ سکے۔محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نے اس مقصد کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع اور علاقوں کا دورہ کر کے معلومات جمع کریں گی،یہ ٹیمیں شہری اور دیہی علاقوں میں آمدنی کے ذرائع، روزگار کی صورتحال، غربت کی شرح اور معاشی چیلنجز کا بھی تفصیلی جائزہ لیں گی،سروے کا بنیادی مقصد مستقبل کی معاشی منصوبہ بندی کو زمینی حقائق کے مطابق بنانا ہے تاکہ پالیسی سازی کیلئے قابلِ اعتماد اور مستند اعداد و شمار دستیاب ہوں۔حکومت کے مطابق سروے کے نتائج کی روشنی میں ترقیاتی ترجیحات طے کی جائیں گی، اور اس سے جہاں وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو گی، وہیں غربت کے خاتمے کیلئے بھی مؤثر حکمت عملی بنائی جائے گی۔