Home پاکستانخیبرپختونخوا کابینہ کے اہم فیصلے، شہداء ورثاء کیلئے فیس معاف، اربوں کے منصوبے منظور۔

خیبرپختونخوا کابینہ کے اہم فیصلے، شہداء ورثاء کیلئے فیس معاف، اربوں کے منصوبے منظور۔

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے، جن میں سردست شہداء ورثاء کیلئے فیس معاف اور اصلاحاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے خیبرپختونخوا لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس رولز 2021 میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے شہداء ورثاء کیلئے فیس مکمل طور پر معاف کر دی ہے۔یہ سہولت مسلح افواج، پولیس، نیم فوجی دستوں، دورانِ ڈیوٹی شہید سرکاری ملازمین اور دہشت گردی یا مسلح تصادم میں شہید شہریوں کے اہل خانہ کو حاصل ہوگی۔کابینہ نے محکمہ خزانہ میں ڈیجیٹل گورننس کے قیام کی منظوری دی، جو سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل نظام کو فروغ دے گا۔اس کے علاوہ ڈیبٹ مینجمنٹ کمیٹی بھی قائم کی گئی جو صوبے کے قرضوں کے مؤثر انتظام پر کام کرے گی،کابینہ نے 20 کروڑ ڈالر کے پی آر آئی ڈی پروگرام کی منظوری دی، جس کا مقصد محصولات میں اضافہ، اخراجات میں بہتری اور سروس ڈیلیوری کو ڈیجیٹل بنانا ہے۔صوبائی کابینہ اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے، جن میں ڈیرہ اسماعیل خان کے موضع رٹہ کلاچی میں نادرا آفس کے لیے زمین کی منتقلی، جمرود میں ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر میں میڈیکل کالج کے قیام، نشترآباد پشاور ہسپتال کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 میں ترامیم کی منظوری دی تاکہ طبی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے،وادی تیراہ کے بے گھر خاندانوں کے لیے 5 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جو معاوضے اور ماہانہ فوڈ سپورٹ پر خرچ ہوں گے۔