‘نوجوانوں کو مواقع فراہم کرتے رہیں گے‘ڈی سی شہریار قمر‘ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر

پشاور(سپورٹس رپورٹرعدنان شاہد)بونیر گل دنمیر فیسٹیول کا آغاز ڈگری کالج ڈگر میں ہوا افتتاحی تقریب میں ڈی جی سپورٹس کے پی تاشفین حیدر‘ڈی سی بونیر شہریار قمر‘سابق تحصیل ناظمین سالار جہاں‘حاجی شریف خان سمیت بونیر کی شخصیات نے شرکت کی‘تقریب میں ثقافتی‘تفریحی اور فنی پروگراموں کا سلسلہ پیش کیا گیا مقامی فنکاروں نے اپنی بہترین پرفارمنس دکھائی‘مارشل آرٹس کے مظاہرے کئے گئے‘فائر شو اور دیگر دلچسپ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ آتش بازی بھی کی گئی‘اس موقع پر ڈی جی سپورٹس کے پی تاشفین حیدر نے کہا کہ بونیر گل د نمیر بونیر کی ثقافت‘روایات اور عوامی تہذیب کی عکاسی کرنے والا میلہ ہے جس میں کھیلوں کیساتھ علاقے کے ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں‘بونیر سے قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور آئندہ بھی یہ سرگرمیاں جاری رہیں گی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بونیر شہریار قمرز نے کہا کہ کھیلوں کی جانب نوجوانوں کو راغب کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں میلے کا مقصد نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں‘سابق ناظم سید سالر جہاں کہا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے اس قسم کے ایونٹس کا انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔
