(سی بی این سپورٹس)ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-9 سے کامیابی حاصل کرلی، احمد ندیم نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔جاپان کے ناگویا کے گرین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی تھائی لینڈ پر دباؤ رکھا۔پہلے کوارٹر میں گرین شرٹس 0-2کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے، یہ گول معین شکیل اور عماد بٹ نے اسکور کیے۔دوسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے گول داغے، ندیم احمد نے ایک اور سفیان خان نے 2 گول بنائے۔تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے مزید بہتر کھیل پیش کیا اور 4 گول اسکور کیے۔ رانا وحید اور عبدالشاہد نے ایک، ایک گول بنایا جبکہ ندیم احمد نے مزید 2گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ تھائی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی جبکہ پاکستانی ٹیم بھی چوتھے کوارٹر میں گول بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی، یوں میچ 0-9 سے پاکستان کی جیت پر ختم ہوا۔
ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-9 سے کامیابی حاصل کرلی
20
