واشنگٹن: (سی بی این پاکستان) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران میں کس سے بات کروں معلوم نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں معاہدہ کرنے میں ماہر ہوں، انہی سے امیر بنا ہوں، کسی کو نہیں معلوم ایران میں قیادت کون کر رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ کی ایک وجہ یہ بھی ہے بائیڈن روس کا مذاق اڑاتے رہے، مڈٹرم الیکشن میں ایسے ووٹ ڈالیں جیسے میں خود بیلٹ پیپر پر ہوں، اگر ری پبلکن ہار گئے تو سوشل سکیورٹی، ٹپس پر ٹیکس سمیت سب کچھ کھو دیں گے۔امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ ری پبلکن کے علاقوں کو حلقہ بندی کے ذریعے جان بوجھ کر توڑا گیا، دنیا بھر میں امریکا کی عزت سب سے زیادہ ہے۔ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ انتظار کریں اور دیکھیں کہ امریکا ایران کے خلاف کیا اقدامات کرتا ہے، امریکا ایران کے معاملے پر اب بہت حد تک فیصلہ کرچکا ہے جبکہ ایرانی حکام بھی انتظار کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
1
