Home پاکستانلاہورمیں ماڈلنگ کے بہانے خاتون سے زیادتی اور 6 لاکھ روپے لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

لاہورمیں ماڈلنگ کے بہانے خاتون سے زیادتی اور 6 لاکھ روپے لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

by adnan Shahid

لاہور (سی بی این پاکستان) تھانہ سندر کے علاقے میں ماڈلنگ کے بہانے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی اور ان کے بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے ہتھیانے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان نے متاثرہ خاتون کو ماڈلنگ کے بہانے ایک مقام پر بلایا، جہاں مشروب میں مبینہ طور پر نشہ آور چیز ملا کر انہیں بے ہوش کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان زیادتی تک ہی محدود نہ رہے بلکہ انہوں نے خاتون کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر کے مختلف اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے بھی منتقل کر لیے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق، متاثرہ خاتون کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر تھانہ سندر میں فوری طور پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان، حسن اور بلال، کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔