Home پاکستانسیم نالے میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

سیم نالے میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

by adnan Shahid

خیرپور: (سی بی این پاکستان) کوٹ ڈیجی کے نواحی گاؤں میر محمد سولنگی میں دو بچے سیم نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے مطابق 6 سالہ اسراء اور 8 سالہ سجاد اجن دیگر بچوں کے ساتھ سیم نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔مقامی افراد نے دونوں بچوں کی نعشیں نکال لیں، جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ سیم نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں کزن تھے۔