ایبٹ آباد: (سی بی این پاکستان) شہر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش نے نظامِ زندگی متاثر کر دیا، جبکہ موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، شاہراہِ ریشم، مری روڈ اور پی ایم اے روڈ پر پانی جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔نچلے علاقوں اور ذیلی سڑکوں میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے ایبٹ آباد اور گردونواح میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔دوسری جانب ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران ندی نالوں، نشیبی علاقوں اور خطرناک شاہراہوں سے دور رہیں۔
ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش، شاہراہیں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
7
previous post
