Home پاکستاناپر کرم میں جائیداد کے تنازع پر خونریز تصادم، دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

اپر کرم میں جائیداد کے تنازع پر خونریز تصادم، دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

by adnan Shahid

اپر کرم:(سی بی این پاکستان) اپر کرم میں جائیداد کے تنازع پر چچازاد بھائیوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں اصغر حسین اور ان کے سگے بھائی اسد علی شامل ہیں جب کہ دونوں رشتہ دار بھائیوں کی لاشیں دیکھ کر کمال حسین کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ بھی انتقال کر گئے۔پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئیں۔تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئیجن کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ۔