Home پاکستانپی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

by adnan Shahid

لاہور: (سی بی این سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا۔ٹورنامنٹ کے میچ آفیشلز پینل میں 2 ریفریز اور 8 امپائرز شامل ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور کامران چودھری ٹورنامنٹ میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔واضح رہے کہ علی نقوی اور کامران چودھری آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میچ ریفریز کا حصہ ہیں۔آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، ناصر حسین اور راشد ریاض وقار ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض ادا کریں گے۔دیگر امپائرز میں پی سی بی انٹرنیشنل پینل کے عبدالمقیت، سید امتیاز اقبال، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی شامل ہیں۔پی سی بی کی جانب سے 7 لسٹ اے میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں میچز کا آغاز دوپہر تین بجے ہوگا،