Home پاکستانحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

by adnan Shahid

اسلام آباد: (سی بی این پاکستان) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سیکیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ دوسری جانب پیٹرول پمپ مالکان نے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کل رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔