Home پاکستاناسپین نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا؛ وزیراعظم کی فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

اسپین نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا؛ وزیراعظم کی فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)وزیراعظم شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر اسپین اور ہسپانوی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہسپانوی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی مہارت، عزم اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کامیاب میزبانی پر امریکی صدر اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں، جبکہ فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد میں شراکت داری پر میکسیکو اور کینیڈا کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر فیفا کے صدر اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، جنہوں نے دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ کھیل ایک آفاقی زبان ہے جو سرحدوں، ثقافتوں اور قومیتوں سے بالاتر ہو کر دنیا کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ کھیل سرحدوں کی قید سے آزاد ایک ایسی زبان ہے جو اتحاد، ہم آہنگی اور باہمی احترام کا پیغام دیتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے دعا کی کہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران دنیا میں نظر آنے والا اتحاد، دوستی اور خیرسگالی کا یہ جذبہ آئندہ بھی انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے۔