Home کھیلجنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 ویمن ٹی 20 سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 ویمن ٹی 20 سیریز جیت لی

by adnan Shahid

کراچی: (سی بی این سپورٹس) جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمن ٹیم نے پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 17 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔کراچی میں کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بارش کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کیا گیا۔اس سے قبل پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے راویل فرحان 32، شہر بانو 30، اقصیٰ حبیب 23 اور کومل خان 21 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔تاہم بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔