18
(سی بی این پاکستان)سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والے بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے، ایف بی آر کا کہنا ہے سوشل میڈیا کانٹینٹ سے آمدن کمانے والے بھی ٹیکس کے دائرے میں شامل ہیں۔ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیاسے آمدن کوٹیکس نظام میں شامل کرنے کاطریقہ کاروضع کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق یوٹیوب،فیس بک،ٹک ٹاک اورانسٹاگرام سے آمدن پرٹیکس کاخصوصی طریقہ کارلاگوہوگا۔ سوشل میڈیاسے حاصل آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے خصوصی قواعد بنائے جائیں گے۔ ان کی آمدن پر باقاعدہ انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔
