Home پاکستانچترال میں سیلاب سے شدید نقصان، متاثرین کھانے اور سر چھپانے کیلئے خوار ہونے لگے

چترال میں سیلاب سے شدید نقصان، متاثرین کھانے اور سر چھپانے کیلئے خوار ہونے لگے

by adnan Shahid

چترال (سی بی این پاکستان ضلع چترال میں حالیہ سیلاب سے شدید نقصان، بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، اس حوالے سے ایم پی اے خدیجہ چترالی نے کہا ہے کہ اس نقصان کا انداز لگانا مشکل ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کھانے اور سر چھپانے کیلئے خوار ہونے لگے،انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب نے غریب لوگوں کی سالوں کی کمائی ہڑپ لی، ان کا سب کچھ سیلاب ساتھ بہا لے گیا، متاثرین کو آٹے اور کھانے کی چیزوں نہیں، سر چھپانے کے لیے شلٹر کی ضرورت ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی نے اس سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بتایا کہ یہ سب کچھ سیلابی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہوا، کیونکہ نالے گند سے بھر چکے تھے، اور اسی وجہ سے پانی نے آبادی کا رخ کیا اور نقصان ہوا۔