Home پاکستانخضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل

خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل

by adnan Shahid

راولپنڈی: (سی بی این پاکستان) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی بارود سے بھری دو گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں، جس سے ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔