لندن: (سی بی این سپورٹس) آٹھ بار کی ومبلڈن ٹینس چیمپئن امریکا کی سیرینا ولیمز چار برس بعد ایونٹ میں اپنی واپسی کو خوشگوار نہ بناسکیں، اُنہیں پہلے راؤنڈ میں شکست ہوگئی، آسٹریلیا کی مایا جوائنٹ نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرادیا،لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں ویمن ایونٹ میں دُنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی امریکا کی سیرینا ولیمز کی واپسی اس کورٹ پر چار سال کے بعد ہوئی تھی مگر وہ پہلے راؤنڈ سے آگے نہ جاسکیں،چوالیس سالہ سیرینا ولیمز نے آسٹریلیا کی مایا جوائنٹ کا پورے تین سیٹ تک مقابلہ کیا، وہ پہلا سیٹ تین چھ کے اسکور سے ہار گئیں، دوسرا سیٹ اُنہوں نے ٹائی بریکر پر سات چھ کے اسکور سے جیتا لیکن تیسرے سیٹ میں وہ صرف تین گیم جیت سکیں اور دو ایک کے اسکور سے شکست کھا گئیں،
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، سیرینا ولیمز کو پہلے راؤنڈ میں شکست
8
