19
بشکیک: (سی بی این پاکستان) بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے مرکزی ہال پہنچ گئے، مرکزی ہال آمد پر کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر کے درمیان مصافحہ ہوا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
