28
اسلام آباد:(سی بی این پاکستان) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہیجب کہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی ہیاِسی طرح پٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لٹر ، ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
