نو شہر ہ (سی بی این پاکستان)ضلع نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں پولیس مقابلہ کے دوران 2 مبینہ طور پر مطلوب راہزن ہلاک کر دیئے گئے، جبکہ ان سے اسلحہ بھی برامد کر لیا گیا۔واقعات کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے خاوری روڈ جہانگیرہ میں پولیس اور مبینہ راہزن گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ راہزن ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اختر حسین اور عبدالنظیر عرف خوشحال کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دونوں مبینہ راہزن ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف بھی برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔جہانگیرہ میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہونے والے ملزمان کے اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ہلاک ملزمان کے دیگر جرائم اور ممکنہ ساتھیوں سے متعلق بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں،
جہانگیرہ میں پولیس مقابلہ، 2 مبینہ راہزن ہلاک، اسلحہ برآمد
17
