Home پاکستانحیدر آباد میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار، ساتھی فرار

حیدر آباد میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار، ساتھی فرار

by adnan Shahid

حیدر آباد: (سی بی این پاکستان) سی ٹی ڈی حیدراباد نے دہشت گردی کے کیسز میں انتہائی مطلوب اشتہاری روپوش ملزم امام بخش خاصخیلی کے مقابلے کے دوران گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دوسرا ملزم پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل بھگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کو پکڑنے کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔بذریعہ وائرلیس سیٹ مقامی و ضلع پولیس حیدرآباد کو ملزم کے حلیہ اور بھاگنے والی سمت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔