پشاور (سی بی این پاکستان ) تھانہ چمکنی پشاور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ڈی ایس پی چمکنی پشاور سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی فواد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل میں مطلوب مجرمان اشتہاری، غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش اور مختلف جرائم میں ملوث ملزمان سیار خان، عبداللہ خان،شیروز، جمشید اور عامر کو گرفتار کر کے ایک عدد کلاشنکوف، 6 عدد پستول، میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کرلیے ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پشاور، مختلف جرائم میں ملوث 5ملزمان گرفتار
18
previous post
