Home کھیلفیصلہ کن ون ڈے کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا ہمبنٹوٹا میں بھرپور ٹریننگ سیشن

فیصلہ کن ون ڈے کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا ہمبنٹوٹا میں بھرپور ٹریننگ سیشن

by adnan Shahid

ہمبنٹوٹا: (سی بی این سپورٹس) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ سے قبل ہمبنٹوٹا میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ نیٹ سیشن سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی بھرپور حصہ لیا۔پاکستان ویمن ٹیم نے سیریز کے فیصلہ کن مقابلے کی تیاریوں کے دوران مختلف شعبوں میں مہارت بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔