Home پاکستاننوشہرہ، بدبخت بیٹوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا۔

نوشہرہ، بدبخت بیٹوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا۔

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں گھریلو تنازعہ خونی واردات میں بدل گئی، بدبخت بیٹوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کی لیکن ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں بیٹے مارے گئے۔ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے جنگل کورونہ میں گھریلو تنازعہ خونی تصادم میں بدل گیا، جہاں مبینہ طور پر بدبخت بیٹوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی، تاہم ملزمان نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کر دی، پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالحلیم شدید زخمی ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان طلحہ اور زبیر، ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے والد اور دونوں ملزمان کی لاشیں میاں راشد شہید ہسپتال پبی منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ گھریلو تنازعے کی وجوہات اور پیش آنے والے واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔